کریم نگر ۔ 5ستمبر ( فیکس ) جماعت اسلامی ہندکریم نگر کی جانب سے 3ستمبر بروز چہارشنبہ بمقام میٹرو فنکشن ہال کریم نگر میں حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت جناب محمد خیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے کی ۔ جناب مولانا مفتی محبوب نظامی صاحب بانی مدرسہ دینیہ رحمت العلوم حیدرآباجد نے مناسک حج کے مقاصد کے موضوع پر خطاب کیا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ( قرآن) اپنے ساتھ زاد راہ لے جاؤ سب سے بہترین زاد راہ تقویٰ ہے ۔ اگر روح تقویٰ موجود نہیں اور یہ ارادہ و عزم نہیں کہ ہم اللہ کے مالی اور جانی قربانی کیلئے تیرا نہیں ہیں ‘ اللہ کے یہاں کچھ بھی نہیں ہوسکتا ۔ شعوری طور پر روح حج سے واقفیت کے بغیر صرف ارکان حج کی ادائیگی سے وہ مقصد حاصل نہیں ہوسکتا جو حج کے فریضہ مطلوب ہے ۔ ہر عمل کا دارومدار نیت پر ہوگا ۔ ہر حاجی کو خبردار رہنا چاہیئے ‘ اس سے کوئی شہوانی فعل‘ گناہ کے کام اور لڑائی جھگڑاسرزرد نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور حاجیوں کو ان تمام برائیوں سے بچائے ۔مناسک کے مقاصد کے ضمن میں کہا کہ احترام بغیر سلا ہوا کپڑآ ہوتا ہے اور کفن بغیر سلا ہونا اس کی یاد دلاتا ہے ۔ شیطانوں کو جو کنکریاں ماری جاتی ہیں اس کا مقصد یہ ہیکہ ہم اپنی زندگی میں شیطان کو اس طرح پھینکا کریں گے ۔ قربانی یہ یاد دلاتی ہے کہ اللہ کے راہ میں ہم ہر چیز کو قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ حق کی ضرورت پڑنے پر اپنی جان بھی عرفات کا میدان حشر کا میدان ہے ۔ یہ اہم رکن ہے حج کا یہاں پر حجتہ الوداع کا خطبہ ذہن میں رکھنا چاہیئے ۔ اسمعیل اشفاق صاحب ناظم شعبہ تربیت دعوۃ سیل جماعت اسلامی ہند کریم نگر مقاصد حج اور اس کی روح کے عنوان پر خطاب کیا ۔ ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی ریسرچ اسکالر اسلامک اسٹیڈیز حیدرآباد نے پروجکٹر کے ذریعہ مناسک حج کی تفصیلات پیش کی ۔ جناب محمدعبدالحئی صعیب لطیفی ناظم ضلع کریم نگر نے جو خادم الحجاج کے فرائض انجام دے چکے ہیں وہاں آنے والی دشواریوں کا تذکرہ کیا اور صبر و تحمل سے کام لینے کیلئے کہا ۔ جناب محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر نے بھی شرکت کی‘ افتتاحی کلمات جناب محمد خیر الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے کی ۔ اسلام کے پانچ ارکان یعنی ستون ہیں ‘ ستون کی عمارت نہیں ہوتی عمارت سہارا ستون ہوتے ہیں ۔ عمارت کی تکمیل آپ کے عمل سے تقویٰ سے ہوتی ہے ‘ ورنہ ستون سایہ فراہم نہیں کرسکتے ۔ حج ایک ایسا عمل زندگی ہے کہ زندگی میں ایک مرتبہ کرے تو اس کے اثرات زندگی کے اختتام تک باقی رہتے ہیں ۔ آپ نے دُعا کی کہ تمام حاجیوں کے حج کو حج مبرور کے طور پر اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔ کارروائی کا آغاز جامعہ اسلامیہ کے طالب علم کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا اور ایک طالب علم نے متاثرکن نعت شریف پیش کی ۔ نظامت کے فرائض جناب ابوجندل خان نے انجام دیئے ۔ اس پروگرام میں عازمین حج مردو خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔ تمام عازمین حج کو حج گائیڈ اور خطبات حرم کی کتاب تحفتاً پیش کی گئی ۔