ج10جواری گرفتار ، 1.55 لاکھ روپئے اور موبائیل فونس ضبط

رائچور ۔ /8 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس نے یکلاس پور اور پوٹگل تعلقہ رائچور میں اتوار کے دن جوا کھیلنے میں مصروف 10 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 1.55 لاکھ روپئے ضبط کرلئے ۔ گیارہواں شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ گرفتار شدگان میں لکشمی ریڈی ، نرساریڈی ، لواکمار ، رام لنگیا ، رمیش راجنا ، ایشور ناگاریڈی اور شیکھر امراماں شامل ہیں ۔ پولیس نے جواریوں کے قبضہ سے 14 موبائیل فونس بھی ضبط کرلئے ہیں ۔ پوٹگل پولیس نے بھی پانچ جواریوں کو گرفتار کیا ہے ان میں نرسمہا لو ، بولابندی ، ہونیا ، آئینا اور ونود شامل ہیں ۔