پٹنہ ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے کے اہم حلیف جے ڈی (یو) نے آج کہا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں سہولت فراہم کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کے خلاف ہے اور مطالبہ کرتی ہیکہ سنگھ پریوار اور بی جے پی کے ایک گوشے کو جو اس کا مطالبہ کررہے ہیں، صبروتحمل اختیار کریں۔ جے ڈی (یو) کے قومی جنرل سکریٹری رام چندر پرساد سنگھ نے کہا کہ آپ کو اپنے سابقہ موقف پر اٹل رہنا چاہئے اور متاثرہ برادریوں کے تنازعہ کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دینا چاہئے۔