پٹنہ ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یونائیٹیڈ) اور آر جے ڈی کے درمیان مفاہمت پر جاری تعطل اور دونوں جماعتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے دوران چیف منسٹر نتیش کمار نے اس مسئلہ پر آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر جے ڈی یو کے ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔ بہار کے چیف منسٹر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر 3 اضلاع مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن اور باگھا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر قائدین سے تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے دیگر اضلاع کے جے ڈی یو قائدین سے بھی اس مسئلہ پر بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ عمل 17 جون تک جاری رہے گا۔