پٹنہ ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ ان کی پارٹی جے ڈی یو کی مرکزی حکومت میں شمولیت ’’ذرائع ابلاغ کی پیش قیاسی‘‘ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس مسئلہ پر کبھی غور نہیں کیا اور نہ ہماری ایسی خواہش اور توقع تھی۔ ذرائع ابلاغ نے اس سلسلہ میں پیش قیاسی کی تھی جو بے بنیاد تھی۔ صدر جے ڈی یو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کل مرکزی مجلس وزراء میں ردوبدل کرتے ہوئے 9 بی جے پی قائدین کو مجلس وزراء میں شامل کیا ہے۔ پیش قیاسی کی جارہی تھی کہ دو جے ڈی یو ایم پیز کو بھی شامل کیا جائے گا۔