نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی مرکز پر برہمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی نے آج ان پر تنقید کریت ہوئے کہا کہ کانگریس نے خصوصی موقف کے مسئلہ پر انہیں ’’سبز باغ‘‘ دکھائے تھے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اسی کے نتیجہ میں جے ڈی یو نے بی جے پی سے ترک تعلق کیا۔ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن ارون جیٹلی نے کہا کہ کانگریس نے نتیش کمار کو جو تیقنات دیئے تھے وہ بہار کی معاشی ضروریات سے مربوط ہونے سے زیادہ سیاسی تھے۔ جے ڈی یو اس کی وجہ سے بی جے پی سے ترک تعلق کرچکی ہے۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ یو پی اے کا ارادہ جے ڈی یو کو بہار کیلئے خصوص موقف کا ’’سبز باغ‘‘ دکھانے سے یہی مقصد تھا اور درحقیقت یہ مقصد حاصل ہوگیا۔
وہ نہیں جانتے کہ جے ڈی یو کی قیادت اس پھندے میں کیسے پھنس گئی اپنے بلاگ پر کئے ہوئے تذکرہ میں انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کے پٹنہ میں مرکز کی جانب سے بہار کو خصوصی موقف عطا کرنے سے ناکام رہنے پر ایک روزہ دھرنے کے موقع پر انہوں نے وہ تیقن یاد دلایا تھا جس کی وجہ سے نتیش کمار نے بی جے پی سے تعلق توڑ لیا تھا انہوں نے کہا کہ اتفاق سے اس سے خصوصی موقف کے زمرے کا نمایاں اشارہ ملتا ہے۔اس وقت جے ڈی یو اور بی جے پی میں ترک تعلق ہوگیا جب جے ڈی یو اپنے بل بوتے پر کھڑی ہوگئی تو بہار کیلئے خصوصی موقف کبھی نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لالو پرساد کی آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے سوئمبر میںکانگریس نے اپنے قدیم حلیف (آر جے ڈی) کو ترجیح دی۔