جے ڈی یو سے اتحاد 20سالہ : بی جے پی

نئی دہلی ۔ 5 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر بہار پردیشبی جے پی نتیانند رائے نے آج کہا کہ ان کی پارٹی اور نتیش کمار کی جے ڈی یو کے ساتھ اتحاد 2019ء کے بعد ہی نہیں بلکہ 20سال تک برقرار رہے گا ۔ مظفر پور ( بہار) میں عصمت ریزی کے واقعہ کا دفاع کرتے ہوئے رائے نے کہا کہ چیف منسٹر نے اس مسئلہ پر کافی سرگرمی سے کام کیا ہے اور سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جے ڈی یو نے بی جے پی سے اتحاد ختم کر کے آر جے ڈی سے اتحاد کیا تھا ۔ رائے نے کہا کہ یہ صرف یہ ایک اتفاق تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی بہار کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتا ہو آر جے ڈی سے اتحاد نہیں کرسکتا کیونکہ یہ ایک خاندان کی پارٹی ہے اور ریاست اُس کی ترجیح نہیں ہے ۔ نشستوں کی 2019ء کے لوک سبھا انتخابات کیلئے تقسیم کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں ٹیں بالغ نظر سیاستداں ہیں ‘ اسلئے نشستوں کی تقسیم کوئی مسئلہ نہیں بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار ریاست میں اور نریندر مودی ملک میں این ڈی اے کا چہرہ ہیں ۔