جے سوریا پر آئی سی سی کی جانب سے فردجرم عائد

دبئی ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے سری لنکائی سابق آل رائونڈر پر ضابطہ اخلاق کی 2 شقوں کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کی ہے۔ جے سوریا پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 2 شقوں 2.4.6 اور 2.4.7 کا الزام ہے جس کے تحت وہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون نہیں کر رہے ہیں اور تاخیرکے حربے استعمال کررہے ہیں۔ آئی سی سی نے جے سوریا پر تحقیقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ جے سوریا کو اپنے الزام کا جواب دینے کیلئے 14 دن کا وقت دیا ہے۔ سنتھ جے سوریا نے 1989ء سے 2011 تک سری لنکا کی نمائندگی کی ،اس دوران انہوں نے 110 ٹسٹ،445 ونڈے اور 31 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کرئیر کے دوران 42 سنچریاں کی مدد سے 21ہزار سے زائد رنز اسکور کئے۔