جے راؤ میموریل انٹر اسکول فٹبال

حیدرآباد ، 3 سپٹمبر (ای میل) چھٹے جے راؤ میموریل انٹر اسکول فٹبال ٹورنمنٹ میں سینٹ اینڈریوز بوئن پلی نے جانسن گرامر اسکول حبشی گوڑہ کو 3-0 سے شکست دے کر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی۔ بولارم ہائی اسکول گراؤنڈز میں جاری ٹورنمنٹ میں اینڈریوز ٹیم کیلئے ارجن، رتیک، تیجا نے گول بنائے۔ دیگر سیمی فائنل میں سینٹ مائیکلز الوال نے آئی آئی سی ٹی، زیڈ ایم ہائی اسکول تارناکہ نے بھی 3-0 کی فتح درج کرائی۔ فرحان، ناگیش، روہت نے گول اسکور کئے۔ اتوار کو تیسرے مقام کیلئے جانسن اسکول اور زیڈ ایم اسکول کے درمیان مقابلہ ہوگا جس کے بعد سینٹ اینڈریوز اور سینٹ مائیکلز کی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

 

آئی سی سی کے رقمی الاٹمنٹ پر بی سی سی آئی نالاں
نئی دہلی ، 3 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جو برطانیہ میں آئندہ ساہ یکم تا 18 جون مقررہ چمپینس ٹروفی کیلئے انتظامی لاگت کے طور پر لگ بھگ 135 ملین امریکی ڈالر مختص کئے جانے سے متعلق ہے۔ یہ بجٹ 45 ملین ڈالر سے تین گنا اضافہ ہے ، جو آئی سی سی نے بی سی سی آئی کیلئے رواں سال کے اوائل 8 مارچ تا 3 اپریل منعقدہ ورلڈ T20 کیلئے الاٹ کیا تھا۔ جب کبھی آئی سی سی کوئی ٹورنمنٹ منعقد کرے، کچھ بجٹ میزبان ملک کیلئے مختص کیا جاتا ہے۔ میزبان ملک ’لوکل آرگنائزنگ کمیٹی‘ کا تقرر کرتا ہے جو ٹورنمنٹ کی میزبانی کیلئے عائد ہونے والے تمام مصارف کی ذمہ دار ہوتی ہے۔