حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : پکوان کے شوقین افراد کے لیے اب کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ میں مشہور جے این ٹی یو کے قریب ایک شاندار وکٹوریہ فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح عمل میں لایا جاتا ہے ۔ جہاں ایک سو سے زیادہ کھانوں کا مزہ لیا جاسکتا ہے ۔ اس خوبصورت ایٹنگ پلیس کو پراشانت پنامنینی ان کے تین دوستوں سریکانت ، پریتم اور ہریش کے ہمراہ شروع کیا ہے ۔ ذائقہ دار کھانے واجبی قیمت ان کا مقصد ہے ۔ بہتر قیمتوں میں بہتر ذائقہ کا پیشکش ریسٹورنٹ ہذا کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔ جہاں پزا ، برگر ، ہاٹ ڈاگس ، ریپس ، سینڈوچیس ، فاسٹ فوڈس جیسے فرائیڈرائس ، مشہور بریانی ، نوڈلس ، منی ۔ کورسیس ، سوپس اور کیا نہیں آپ اب ایک ہی چھت تلے ذائقوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ مینو ایسا کہ منہ میں پانی لادے جس میں تمام قسم کے اسناکس ، ویج و نان ویج کی طویل فہرست مل جائے گی ۔ ہر کھانے کی قیمت 100 روپئے کے اندر رکھی گئی ہے لیکن ذائقہ اور معیار سے سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔ طلبہ کے لیے 15 فیصد ڈسکاونٹ جس کے لیے طلبہ کو شناختی کارڈ دکھانا ہوگا ۔ انتہائی پرکشش اور وائی فائی سے لیس ریسٹورنٹ کھانے کے دوران آپ کو دنیا سے جوڑے رکھتا ہے ۔ تشریف لائیں کھائیں اور ساتھ میں لے کر جائیں اس کے علاوہ ڈور ڈیلیوری کی سہولت ہے ۔۔