جی ایچ ایم سی کا اسسٹنٹ انجینئیر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد یکم / فروری ( این ایس ایس ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے چندرائن گٹہ کے اسسٹنٹ انجینئیر کو محکمہ انسداد و رشوت ستانی کے عہدیداروں نے اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ سرکاری کام میں مدد کیلئے ایک شخص سے رشوت طلب اور قبول کر رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون جی ایچ ایم سی کے اسسٹنٹ انجینئیر نے وینکٹ راملو ایک شخص سے سبیل السلام صلالہ کنچن باغ کے قریب سی سی روڈ ڈالنے کے ضمن میں 40,000 روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔