جی ایچ ایم سی کا آج پہلا اجلاس عام

حیدرآباد۔14مارچ (سیاست نیوز) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ( جی ایچ ایم سی ) کے پہلے جنرل باڈی اجلاس کا آج 11بجے دن انعقاد عمل میں آئے گا ۔ صدر دفتر کے کونسل ہال میں منعقد ہونے والے اس پہلے اجلاس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کا یہ پہلا اجلاس ہوگا جس میں مرد اور خواتین کارپوریٹرس کی تعداد مساوی ہوگی۔ کارپوریٹرس میں اکثریت پہلی مرتبہ منتخب ہونے والوں کی ہے ۔