جی ایچ ایم سی اسپورٹس کا ’ایپ‘

حیدرآباد ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے اور اس کے وسیع اسپورٹس انفراسٹرکچر کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کیلئے دستیاب کرانے کے مقصد سے اختراعی انداز اختیار کرتے ہوئے حیدرآباد کے بلدی ادارہ نے ’موبائل ایپ‘ تیار کرایا ہے جس کے ذریعے تعلیمی ادارہ جات اور افراد اسپورٹس کے مراکز کی پیشگی بُکنگ کرا سکتے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے عہدہ دار نے کہا کہ استعمال کنندہ کیلئے آسان اپلکیشن تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعہ کوئی بھی اسکول جی ایچ ایم سی کے اسپورٹس سنٹر کو اپنے اسٹوڈنٹس کے مفاد میں برائے نام لاگتی اساس پر آن لائن بُک کرا سکتا ہے۔