جئے پور 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس پنجاب من پریت سنگھ بادل نے آج الزام عائد کیا کہ مزید چند اشیاء پر جی ایس ٹی شرحوں میں کٹوتی اس ٹیکس سسٹم کو ’’ناقص تیاری‘‘ کے ساتھ متعارف کرانے کی غلطی کی تلافی کرنے کی کوشش ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور الیکٹریسٹی کو بھی گڈز اینڈ سرویسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت لایا جائے۔ جی ایس ٹی کونسل نے آج اپنی 31 ویں میٹنگ میں عام استعمال کی مزید اشیاء پر ٹیکس شرحوں میں کمی کردی۔ یہ شرحیں ترتیب وار 18 فیصد اور 12 فیصد سے گھٹائی گئی ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ناقص تیاری والے جی ایس ٹی سسٹم میں محض خامیاں چھپانے کی کوشش ہیں جبکہ سب سے پہلے اس آئیڈیا میں کچھ شفاف پن ہی نہ رہا۔