نارائن پیٹ۔ 29 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک بھر میں یکم جولائی سے لاگو کئے جانے والے جی ایس ٹی کی مخالفت کرتے ہوئے تین دن سے کپڑے کے بیوپاریوں نے اپنی دکانات مکمل طور پر بند رکھیں۔ آج تیسرے دن ایک زبردست احتجاجی ریالی نکالی گئی۔ ریالی میں مرکزی حکومت کے یکطرفہ جابرانہ فیصلہ کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بیوپاریوں نے زبردست نعرے بازی کی۔ اس ریالی میں نارائن پیٹ ٹاؤن کے تمام ہول سیل اینڈ ریٹیل کلاتھ مرچنٹ اسوسی ایشن چیمبر آف کامرس کی مشترکہ قیادت میں یہ ریالی نکالی۔ اسوسی ایشن کے قائدین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ سابق میں کپڑے کے بیوپاری تجارت پر ویاٹ لگانے سے بیوپاریوں نے زبردست احتجاج کیا تھا جس پر حکومت نے ویاٹ کو برخاست کردیا تھا۔ اب جی ایس ٹی پر عمل آوری پر 5 ٹیکس عائد کیا جارہا ہے جو سراسر غلط ہے۔ اس سے کپڑے کی تجارت شدید متاثر ہوگی۔ اس ریالی کی قیادت دلیپ کمار صدر اسوسی ایشن، نائب صدرنشین پلاڈی اور جنرل سیکریٹری عبدالرحمن نے کی۔ ان قائدین نے انتباہ دیا کہ یکم جولائی تک جی ایس ٹی برخاست نہیں کیا گیا تو احتجاج میں سختی پیدا کی جائے گی۔
جی ایس ٹی کے خلاف جگتیال میں احتجاجی دھرنا
جگتیال۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی جانب سے بیڑی کی تیاری اور دیگر ملبوسات وغیرہ پر جی ایس ٹی ٹیکس عائد کرنے پر بطور احتجاج آج جگتیال میں AITUC، CPMI کی زیرقیادت بڑے پیمانے پر راستہ روکو احتجاج اور کلکٹریٹ کا گھیراؤ کیا گیا۔ اظہار یگانگت رکن اسمبلی جگتیال ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس ٹی جیون ریڈی کی شرکت اس موقع پر جی ایس ٹی کے ٹیکس کے خلاف جوائنٹ کلکٹر کو یادداشت میں جی ایس ٹی بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔