جی ایس ٹی کے تعلق سے 15 لاکھ تاجروں کو تربیت

حیدرآباد۔/8مارچ، ( سیاست نیوز) انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا کی جانب سے جی ایس ٹی بنیادوں کے تعلق سے آئندہ ایک سال کے دوران ملک بھر کے 15 لاکھ تاجرین کو تربیت دی جائے گی۔ صدر آئی سی اے آئی مانس کمار ٹھاکر نے کہا کہ ہم اور دیگر کئی پیشہ ور اداروں کے ساتھ مل کر حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس ذمہ داری کو انجام دیں گے۔ ملک بھر میں تقریباً 22 لاکھ بالواسطہ ٹیکس تجزیہ کار ہیں۔ جی ایس ٹی کا جب اطلاق عمل میں آئے گا ان تجزیہ کاروں کی تعداد 70 لاکھ کے قریب پہنچ جائے گی۔