جیہ للیتا کے مزید 7 مداحوں کی خودکشی

چینائی ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اناڈی ایم کے نے آج بتایا کہ غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں پارٹی سربراہ جیہ للیتا کے خلاف سزا سنانے پر مزید 7 کارکنوں نے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران خودکشی کرلی ہے۔ جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 251 تک پہنچ گئی ہے ۔ جیہ للیتا نے ہر ایک متوفی کے خاندان کیلئے 3 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔