جیہ للیتا کی موت کی تحقیقات پر سپریم کورٹ کا حکم التواء

نئی دہلی 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے للیتا کی 2016 میں چینائی کے اپالو ہاسپٹلس میں موت کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے گئے کمیشن کی کارروائیوں پر حکم التواء دے دیا ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت بنچ نے 4 اپریل کو مدراس ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپالو ہاسپٹلس کی اپیل کی سماعت کی۔ مدراس ہائیکورٹ نے انا ڈی ایم کے لیڈر کی موت کی جاری تحقیقات کے خلاف اعتراض کو مسترد کردیا تھا۔ اس بنچ نے جسٹس دیپک گپتا اور سنجیو کھنہ بھی شامل ہیں۔ انا ڈی ایم کے زیرقیادت ریاستی حکومت نے جیہ للیتا کی 5 ڈسمبر 2016 ء کو ہوئی موت کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا تھا۔