جیہ للیتا کی آج بطور چیف منسٹر واپسی

چینائی، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے کی سربراہ جے للیتا کل پانچویں مرتبہ چیف منسٹر ٹاملناڈو کی حیثیت سے عہدہ اور رازداری کا حلف لیں گی۔ حلف برداری تقریب 11 بجے دن مدراس یونیورسٹی سنٹینری آڈیٹوریم میں مقرر ہے۔ ان کے ساتھ 28 وزراء بھی حلف لیں گے۔ آٹھ ماہ بعد جبکہ انھیں کرپشن کے الزام پر عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا، وہ دوبارہ چیف منسٹر کی حیثیت سے واپس آرہی ہیں۔ آج تیز رفتار تبدیلیوں کا دن رہا۔ 67 سالہ جیہ للیتا کو قائد مقننہ پارٹی منتخب کرلیا گیا۔