چینائی،16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے پارٹی نے آج بتایا کہ گزشتہ سال ایک عدالت کی جانب سے کرپشن کیس میں جیہ للیتا کو سزا سنانے کے بعد جن 244 افراد نے مبینہ خودکشی کی، ان کے افراد خاندان میں 7 کروڑ روپئے کی امداد تقسیم کی گئی ہے ۔انا ڈی ایم کے سربراہ کو کرناٹک ہائیکورٹ نے 11 مئی کو ان الزامات سے بردی کردیا۔ پارٹی نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے 244 افراد کے لواحقین میں اب تک 7.32 کروڑ روپئے تقسیم کردیئے گئے اور دیگر 4 افراد کو علاج کیلئے 2 لاکھ روپئے فراہم کئے گئے۔جیہ للیتا نے متوفیوں کے ہرخاندان کیلئے 3 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا تھا اور اپنے حامیوں سے اپیل کی تھی کہ سزائے قید سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام نہ کریں۔جیہ للیتا کو گزشتہ ستمبر میں بنگلور کی عدالت نے 66.66 کروڑ کے غیرمحسوب اثاثہ جات کیس میں سز قید سنائی تھی۔