جیک کیلس بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

جوہانسبرگ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے بہترین آل راؤنڈرس میں شامل جنوبی افریقی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی جیک کیلس نے بین الاقوامی سطح پر تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ کیلس نے گزشتہ برس ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اِس ارادہ سے کی تھی کہ وہ اپنے محدود اوورس کے کیرئیر کو طول دے سکیں لیکن سری لنکا میں ناکام ونڈے سیریز کے بعد اُنھوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے۔ کیلس نے 328 مقابلوں میں 17 سنچریوں اور 86 نصف سنچریوں کے ذریعہ 11,579 رنز اسکور کئے ہیں اور اِن کا اوسط 44.36 ہے۔ کیلس نے 25 ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں بھی نمائندگی کی ہے اور 5 نصف سنچریوں کے ساتھ 666 رنز اسکور کئے ہیں۔ ٹسٹ میں وہ45 سنچریوں کے ساتھ 13,289 رنز اسکور کئے۔

بولٹ کی نازیبا تنقید کی تردید
گلاسگو 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپئن یوسین بولٹ نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز پر اِن کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبر جس میں کھلاڑی نے گیمز کے انعقاد پر نازیبا تنقید کی ہے، اِس کی تردید کردی ہے۔ دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ نے ٹائمس کی خبر کو جھوٹ پر مبنی خبر قرار دیا ہے اور کہاکہ وہ گلاسگو میں بہترین وقت گزار رہے ہیں۔