جیکولین راست انٹرویو کے دوران بے ہوش

سائوپائولو۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کی سابق اولمپک والی بال پلیئر جیکولین کاروالہو سوپرلیگ میچ میں براہ راست انٹرویو کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑیں۔ 35 سالہ جیکولین سوپرلیگ میچ کے دوران اسٹینڈ میں ٹی وی رپورٹرکو راست انٹرویو دے رہی تھیں، انھوں نے معمول کے مطابق بات شروع کی لیکن پھر یکدم بے ہوش ہوکر گرپڑیں۔سیسی سائو پائولو ٹیم کے ڈاکٹر سرجیو زیویئر نے انھیں موقع پر ضروری طبی امداد فراہم کی، وہ خون کا دبائوکم ہونے اور ایرینا میں حبس کی وجہ سے بے ہوش ہوئی تھیں۔انھوں نے بیجنگ 2008 اور لندن 2012 گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔