جیڈی میٹلہ میں کمیٹکل گودام خاکستر

حیدرآباد 12 اپریل (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ میں واقع کمیکل گودام میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ آج دوپہر گودام میں اچانک آگ لگنے سے علاقہ میں دھواں بھر گیا اور فوری فائر انجن طلب کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایاکہ سم ٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ گودام میں کمیکل ہونے سے آگ پر قابو پانے میں دشواری ہوئی لیکن آج شام فائر انجن عملہ نے آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے