حیدرآباد۔/15 جون، ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک نئی دلہن نے انتہائی اقدام کرلیا۔ تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق19 سالہ پوجا جو بھگت سنگھ نگر علاقہ کے ساکن شخص سینو کی بیوی تھی۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔