حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( پی ٹی آئی ) : پولیس نے کہا ہے کہ جیڈی مٹلہ کی ایک فارما کمپنی میں کیمیائی ردعمل سے پیدا ہونے والی گیس حلق میں چلے جانے سے متاثرہ چار افراد کو ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے ۔ جیڈی مٹلہ کے انسپکٹر ایم سدرشن نے کہا کہ ’ چار ورکرس یہاں ایک کمپنی کے ریسرچ لیب میں کیمیا کے استعمال کے ساتھ پانی ٹھنڈا کرنے کا پلانٹ صاف کررہے تھے کہ کیمیائی ردعمل سے پیدا ہونے والی گیس حلق میں اتر جانے کے سبب وہ بے ہوش ہوگئے ۔ جنہیں فی الفور قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔