نئی دہلی۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال کی درخواست مسترد کردی جس میں انہوں نے وزیر فینانس ارون جیٹلی کے بینک اکائونٹس، ٹیکس ریٹرنز اور دیگر مالیاتی ریکارڈس کی تفصیلات طلب کرنے کی خواہش کی تھی۔ ارون جیٹلی نے کجریوال کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ کجریوال کی درخواست میں ارون جیٹلی کے ارکان خاندان کے بینک کھاتوں کی تفصیل طلب کرنے کی بھی بات کی گئی ہے اور یہ صرف قیاس آرائی پر مبنی ہے۔ لہٰذا اس درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔ جیٹلی نے 2015ء میں کجریوال کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 10 کروڑ روپئے ہرجانہ طلب کیا تھا۔