جیولرس کی ڈیزائنر جیولری نمائشHIYA 

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : HIYA ڈیزائنر جیولری کی جانب سے ڈیزائنر جیولری نمائش کا 14 تا 16 مارچ ، فلیٹ نمبر 302 ، نیسٹ اپارٹمنٹس ، کپاڈیہ لین ، سوماجی گوڑہ ، حیدرآباد پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مشہور ڈیزائنر سویتا ریڈی موتیوں کے شہر حیدرآباد میں مشہور و معروف لیبل HIYA کی جانب سے یہ نمائش منعقد کررہی ہیں ۔ جس میں کندن ، ہیرے اور سونے کے بہترین زیورات کی نمائش اور فروخت کی جائے گی ۔ ڈیزائنر جیولری نمائش کی کرٹین ریزر تقریب میں ٹاپ ماڈلس نے سویتا ریڈی کے ڈیزائن کردہ دلکش زیورات کی نمائش کی ۔۔