جیمز فولی کے قتل سے قبل 1.33 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ

بغداد 21 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی اخبار گلوبل پوسٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ نے امریکی صحافی جیمز فولی کی رہائی کیلئے ایک کروڑ 33 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ جیمز فولی کا نومبر 2012 میں اغواء کیا گیا تھا اور دولت اسلامیہ نے اس ہفتہ کے اوائل میں اس کا سر قلم کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی ۔