ریاض 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب جیل میں پہلی بارملاقاتیوں کی میزبانی کیلئے سعودی خواتین کا تقررکر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں الحائر جیل میں قید افراد سے ملاقات کے لئے آنے والے خاندانوں اور خواتین کی میزبانی کے لیے پہلی مرتبہ خواتین اسٹاف کا تقررکیا گیا ہے۔