حیدرآباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) جیل میں قیدیوں اور عملہ کی مبینہ زدوکوب کا شکار ایک زیردریافت قیدی فوت ہوگیا۔ چنچلگوڑہ جیل میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 49 سالہ سرینواس ریڈی جو پیشہ سے فیانس کا کاروبار کرتا تھا، اولڈ بوئن پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ 25 مارچ کو اس شخص کو شراب کے نشہ میں ہنگامہ آرائی کے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 9 دن کیلئے عدالت کے احکامات پر چنچلگوڑہ جیل منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ جیل میں بھی ریڈی نے ہنگامہ آرائی کی اور ساتھی قیدیوں کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے لگا اور عملہ سے بھی اسی نے مبینہ طور پر بدسلوکی کی اس بات پر برہم جیل کے عملہ اور قیدیوں نے سرینواس ریڈی کو شدید زدوکوب کیا جس کے سبب اس کی حالت بگڑ گئی اور اسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں آ صبح یہ شخص فوت ہوگیا۔ تاہم پولیس اور جیل مقام کا کہنا ہیکہ سرینواس ریڈی کے ساتھ کسی نے ماریپٹ نہیںکی بلکہ اچانک وہ بے ہوش ہوگیا تھا جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو فوت ہوگیا جبکہ متوفی کے رشتہ دار جیل حکام پر مارپیٹ کا الزام لگا رہے ہیں۔