عادل آباد۔3اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جیل میں قیدی کی زندگی گذآرنے والے مرد و خواتین کو چاہیئے کہ جیل سے رہائی کے بعد اپنی زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے اپنے افراد خاندان کی پرورش کرتے ہوئے سماج میں نمایاں مقام حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار عادل آباد ڈسٹرکٹ جج مسٹر جی گوپال کرشنا مورتی نے گاندھی جینتی کے موقع پر مستقر عادل آباد کے جیل میں قیدیوں سے مخاطب ہوکر کیا جبکہ اس ترقیب میں ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن‘ ضلع ایس پی مسٹر گجا راؤ بھوپال بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بھی قیدیوں کو آئندہ کی زندگی بہتر گذارتے ہوئے سماج اور ملک میں نمایاں مقام بنانے کا مشورہ دیا ۔ گاندھی جینتی کے موقع پر قیدیوں میں کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ کھیل کود کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے والے قیدیوں کو سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ۔ علاوہ ازیں الکٹریشن کی تربیت حاصل کرنے والے قیدی افراد کی ستائش کرتیہ وئے انہیں انعام کے طور پر سرٹیفیکٹ دیا گیا ۔ مستقر عادلآباد کے جیل میں تعلیم سے آراستہ ہونے والے قیدیوں کیلئے کتابیں ‘ کمپیوٹرس اور سلائی مشین فراہم کرنے کا بھی عہدیداروں نے اظہار خیال کیا ۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ مسٹر ایم رنگاراؤ ‘ جوائنٹ کلکٹر مسٹر ایس ایس راج ‘ آر ڈی او مسٹر سدھاکر ریڈی بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں مہاتما گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھایا گیا ۔