حیدرآباد /29 مئی ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر جنرل پریزنس تلنگانہ نے ٹیلرنگ انسٹرکٹر مسٹر ایم اے باقر کو جیل حکام کی جانب ہراساں کیا جانے کی تردید کی ہے ۔ دفتر ڈائرکٹر جنرل کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ مسٹر باقر کو چند ماہ کیلئے نظام آباد تبادلہ دیا گیا تھا تاکہ وہ قیدیوں کو ٹیلرنگ کی تربیت دے سکیں ۔ لیکن انہوں نے احکام کی تعمیل میں ناکام رہے اور گذشتہ 8 ماہ سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے جس کے سبب انہیں تنخواہ نہیں دی جاسکتی ۔