جیب کتروں کا ایک دوسرے پر حملہ ، رقم کے بٹوارے پر جھگڑا

حیدرآباد 21 جون (سیاست نیوز) یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے ایک واقعہ میں ایک جیب کترے نے دوسرے جیب کترے پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ سب انسپکٹر رین بازار پولیس اسٹیشن نوین ریڈی کے بموجب ریاض الدین جس کے خلاف مغل پورہ اور دیگر پولیس اسٹیشنس میں مقدمات درج ہیں اور وہ جیب کتری کے واقعات میں ملوث ہے۔ آج شام رقمی بٹوارے کے مسئلہ پر ریاض الدین نے اپنے ساتھی جیب کترے شاہ رُخ پر چاقو سے حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا۔ پولیس رین بازار نے اِس ضمن میں ریاض کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور زخمی کو علاج کے لئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا۔

بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت
حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 22 سالہ شخص پرساد جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ سوریہ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا یہ شخص جلیل گوڑہ علاقہ میں ایک عمارت میں کچھ کام میں مصروف تھا کہ عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔