جہیز ہراسانی کا شکار نئی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک 6 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 24 سالہ منیشا جو آر کے نگر ایرم منزل علاقہ کے ساکن شخص سریدھر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے زائد مقدار میں گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ منیشا کی شادی سریدھر سے 20 اپریل 2017 کو ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے اس نئی نویلی دلہن کو زائد جہیز کیلئے شوہر اور ساس پریشان کر رہے تھے اور اذیتیں پہونچا رہے تھے ۔ جس سے خاتون نے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔