حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کے مطابہ پر ہراسانی کا شکار ایک 3 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی ۔ ملک پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ پونماں نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پونماں مشرم باغ علاقہ کے ساکن وینکٹ کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی مئی 2015 میں ہوئی تھی اور خاتون نے جولائی کے مہینے میں زائد گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پونماں اس کے والد نے حیثیت کے مطابق سونا چاندی اور ضروری سامان دیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔