جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) چوڑی بازار کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 19 سالہ سونی جو چوڑی بازار علاقہ کے ساکن روی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سونی کی شادی گذشتہ سال فروری میں ہوئی تھی اور اس خاتون کو جہیز میں مبینہ طور پر بھاری رقم اور ضروری ساز و سامان دیا گیا تھا ۔ تاہم مبینہ طور پر لالچی شوہر نے شادی کے چار ماہ بعد ہی سے اسے ہراساں کرنا شروع کردیا تھا ۔ اس خاتون کا شوہر روی پیشہ سے چاٹ کا کاروبار کرتا ہے ۔ پولیس شاہ عنایت گنج نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔