جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /9 جولائی ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کے ناجائز تعلقات اور زائد جہیز کے مطالبہ سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ رانی جو شاہ پور نگر کے ساکن راملو کی بیوی تھی ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رانی کے شوہر راملو کے ایک دُرگا نامی خاتون سے ناجائز تعلقات تھے اور اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے بھی ہراساں کیا جارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

ذہنی تناؤ کا شکار ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /9 جولائی ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص نے ذہنی تناؤ کے عالم میں خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 47 سالہ شیخ فرید جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ وادی مصطفی میں رہتا تھا ۔ ایک سال سے اس شخص کی ذہنی حالت درست نہیں تھی جس نے کل اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔