جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کالا پتھر پولیس کے بموجب 22 سالہ ثمینہ سلطانہ زوجہ محمد اسحاق نے کل رات دیر گئے اپنے سسرالی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر کالا پتھر مسٹر محمد ماجد نے بتایا کہ ثمینہ کی شادی اسحاق سے سال 2011 میں ہوئی تھی اور انہیں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے ۔ گذشتہ چند دنوں سے اسحاق اپنی بیوی کو مبینہ طور پر ہراساں کرتے ہوئے مزید جہیز کا مطالبہ کر رہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ۔ کالاپتھر پولیس نے لڑکی کے شوہر و دیگر سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا ۔