حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے جہیز ہراسانی کے مطالبہ سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ جو جہیز کیلئے شوہراور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی و اذیت رسانی کا شکار تھی ۔ راجندر نگر پولیس سب انسپکٹر مسٹر وینکٹیشم نے بتایا کہ 24 سالہ رما جو زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار تھی ۔ اس خاتون نے اپنے مائیکے گنٹور میں گذشتہ روز نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ اس خاتون کا شوہر وینکٹیشور راؤ پیشہ سے سرکاری ملازم ہے جو فائر ڈپارٹمنٹ میں کام کرتا ہے ۔ زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار خاتون نے اپنے مائیکے کا رخ کیا ۔ پولیس کے مطابق سابق میں بھی ان کے درمیان جھگڑوں کے بعد پنچایت بٹھائی گئی تھی ۔ ان کی شادی 6 سال قبل ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ رما نامی خاتون حیدرآباد منتقل کرنے کے بعد علاج کے دوران راجندر نگر حدود میں فوت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔