جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) شوہر کے کاروبار میں نقصان کے سبب جہیز ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ کے لیلا بائی جو چتراپوری کالونی علاقہ کے ساکن پروین کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی اور پریشان کیا جارہا تھا ۔ پروین کمار نے شیر مارکٹ میں سرمایہ کاری کی تھی اور نقصان کے بعد قرض کی ادائیگی کیلئے اس خاتون کو پریشان کیا جارہا تھا کہ وہ قرض کی ادائیگی کیلئے رقم کا انتظام کرے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس رائے درگم مصروف تحقیقات ہے ۔