جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/14 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون نے خودکشی کرلی۔ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 26 سالہ خاتون وجیہ نے انتہائی اقدام کرلیا۔ وجیہ بالا پور علاقہ کے ساکن شراون کی بہن تھی۔ جو بالاپور میر پیٹ میں رہتے تھے جس کا آبائی مقام چنتا پلی نلگنڈہ بتایا گیا ہے۔ 9 سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک 6 سالہ لڑکی بھی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے شوہر اور سسرالی رشتہ دار اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کررہے تھے اور اذیت پہنچا رہے تھے۔ زائد جہیز کے مطالبہ کو پورا نہ کرنے سے دلبرداشتہ خاتون نے 10 ڈسمبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔