حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے ایک خاتون کا مبینہ طور پر میں قتل کردیا اور مقتولہ کی نعش کو پھانسی پر لٹکا دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے رشتہ داروں کے الزام کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ 22 سالہ خاتون ناگا درگاوانی نے ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہوگی۔ تاہم پولیس نے قتل اور ہراسانی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وانی ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن راماکرشنا کی بیوی تھی ۔ 2 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ زائد جہیز کیلئے مبینہ طور پر ہراسانی و پریشانی کرتے ہوئے خاتون کو اذیت دی جارہی تھی ۔ پولیس ونستھلی پورم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔