حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) مزید جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 29 سالہ شروتی جو الوال علاقہ کے ساکن گوردھن ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شروتی کی شادی 13 مارچ 2017 ہوئی تھی اس وقت خاتون کو جہیز کے طور پر دیڑھ لاکھ روپئے نقد رقم 18 تولہ سونا و دیگر ضروری سامان دیا گیاتھا ۔تاہم گذشتہ چند روز سے اس خاتون کو شوہر اور ساس خسر کی جانب سے پریشان کیا جارہا تھا ۔ مزید 2 لاکھ روپئے نقد رقم اور 8 تولہ سونے کی مانگ کی جارہی تھی ۔ جس کے بعد 2 ایکڑ اراضی کیلئے ذہنی اور جسمانی اذیت پہونچائی جارہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔