حیدرآباد ۔ /24 ڈسمبر (سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے شاہ علی بنڈہ کے علاقہ علی آباد میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ٹی شراونی کی شادی 2012ء میں روی کمار چاری سے ہوئی تھی اور اسے شادی کے بعد سے ہی مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے سسرالی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ خاتون کے رشتہ داروں کی جانب سے شکایت درج کئے جانے پر پولیس شاہ علی بنڈہ نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف مزید جہیز کی ہراسانی اور خودکشی پر مجبور کرنے کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔