حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے زائد جہیز کے مطالبہ اور بچوں کی اسکول فیس ادا نہ کرنے سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 29 سالہ رجیتا عرف پدما جو دھرما ریڈی کالونی کے ساکن کرمیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے گذشتہ ماہ خود سوزی کرلی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پدما کی شادی سال 2009 میں کرمیا سے ہوئی تھی ۔ اور کرمایا اپنی بیوی کو زائد جہیز کے لیے ہراساں کررہا تھا اور اب بچوں کی فیس کے لیے بھی رقم اپنے مائیکے سے لانے تنگ کررہا تھا ۔ گذشتہ میں پدما کے مائیکے والوں نے اس کے لالچی شوہر کو 60 ہزار روپئے دیئے تھے تاہم اب فیس کے لیے بھی ہراسانی جاری تھی جس سے تنگ آکر پدما نے خود سوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔