جہیز ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مزید جہیز کے مطالبہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ 27 سالہ خاتون لاونیا نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاونیا پی جے آر نگر علاقہ کے ساکن لکشمی نارائنا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو ایک سال کا لڑکا اور 14 ماہ کی لڑکی تھی ۔ اس کا شوہر مزید جہیز کیلئے اس خاتون کو کافی ہراساں و پریشان کر رہاتھا ۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔