جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی 2سالہ کمسن کے ساتھ خودکشی

نلگنڈہ۔/27مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز۹ ضلع مستقر پر جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک خاتون نے اپنی دو سالہ لڑکی کے ساتھ ریلوے پٹریوں پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی منڈل کے موضع انبول کی ساکن 27سالہ پدما کی شادی 2012میں ناگا راجو سے ہوئی تھی۔ ناگاراجو چینائی کے اپولو دواخانہ میں ملازمت کرتا ہے اس کے بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے اپنے آبائی موضع انبول آیااس کے چھوٹے بھائی کو 10لاکھ روپئے جوڑے کی رقم حاصل کی۔ رات میں ناگاراجو اور اس کے رشتہ داروں نے پدما کو بھی مزید 50ہزار روپئے اپنے والدین کے یہاں سے لانے کیلئے دباؤ ڈالا جس پرپدما اوردو سالہ بیٹی تیجسوانی کو لیکر آج صبح تقریباً 5بجے حیدرآباد روڈ پر واقع ریلوے برج کے پاس پہنچ کر ٹرین کی زد میں آکر خودکشی کرلی۔ مقام واقعہ پرماں اور بیٹی کے جسم کے ٹکڑے پڑے ہوئے تھے ۔ اس دلخراش منظر کو دیکھ کر عوام نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور اطراف واکناف میں شدید بے چینی پھیل گئی۔ ریلوے پولیس نلگنڈہ نے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگا راجو کے بھائی کی آج شادی تھی۔ بیوی اور بیٹی کی خودکشی کی طلاع پر ناگا راجو نے راہ فرار اختیار کرلی۔ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔