جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 5 ؍ فبروری ( سیاست نیوز) شوہر کی جانب سے مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 43 سالہ  ای اپرناجو ایم پرکاش ساکن قطب اللہ پور کی بیوی تھی اور ان کی شادی 2001 میں ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد ہی وہ بیوی کو مسلسل ہراساں کیا کرتا تھا اور مزید جہیز لانے کیلئے اکثر اذیتیں دیا کرتا تھا ۔ شوہر کے اس رویہ سے تنگ آکر اپرنا اپنے مکان واقع ملکاجگیری آگئی تھی جہاں پر اس نے آج نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ ملکاجگری پولیس نے ایم پرکاش کے خلاف مزید جہیز کی ہراسانی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔