جہیز ہراسانی سے دلبرداستہ خاتون کی خودکشی

منااکھیلی /29 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جہیزکے مطالبہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ہمناآباد تعلقہ کے ہڈگی دیہات میں منگل کو پیش آیا۔ آرتی کریبسپادانا)25سالہ) نے خودکشی کرکے اپنی جان کو ہلاک کرڈالا۔دلیپ کمار نندی کے کھیت میں واقع کنویں میں اس نے چھلانگ لگائی تھی۔ داماد کری بسپا اور ساس سبماں آرتی پر اپنے میکہ سے رقم لانے کے لئے دباؤڈالا کرتے تھے۔ ایک دفعہ 50ہزار روپئے کی رقم دی گئی ۔ دوسری دفعہ پھر50ہزار روپئے رقم اداکی گئی ۔ تیسری دفعہ بھی دباؤ ڈالا گیا اور میری بیٹی کو ماراپیٹا گیا جس سے تنگ آکر اس نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ بات آرتی کی والدہ چندرماں نے اپنی درج کردہ شکایت میں کہی ہے۔ مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرلینے کی بات سب انسپکٹر ایل بی اگنی نے بتائی ہے۔