جہیز ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ بھارگوی جو موتی نگر علاقہ کے ساکن نریندر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بھارگوی کی شادی گذشتہ سال ہوئی تھی ۔ شادی کے چند ماہ بعد سے اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے شوہر کی جانب سے ہراساں کیا جارہا تھا اور اس سلسلہ میں پنچایت بھی بیٹھائی گئی تھی ۔ تاہم پنچایت کے بعد بھی نریندر کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ایس آر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔